ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھا میں گونجا اڈپی کی حجاب حامی طالبات کی ذاتی تفصیلات عام کرنے کا معاملہ 

راجیہ سبھا میں گونجا اڈپی کی حجاب حامی طالبات کی ذاتی تفصیلات عام کرنے کا معاملہ 

Sat, 26 Mar 2022 14:10:15    S.O. News Service

نئی دہلی 26/ مارچ (ایس او نیوز) اڈپی سرکاری گرلز پی یو کالج میں کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر سب سے پہلے آواز اٹھانے اور احتجاج کا راستہ اپنانے والی 6 طالبات کے ذاتی کوائف جو لیک کیے گئے تھے اور سوشیل میڈیا پر اسے عام کیے جانے کے بعد ان طالبات کو مشکلات کا جو سامنا کرنا پڑا تھا ، اس کی گونج کل جمعہ کے دن راجیہ سبھا میں بھی سنائی دی ۔ 

صفر ساعت کے دوران ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان موسم نور نے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن 6 طالبات کے نام ، گھروں کے پتے جیسی ذاتی تفصیلات لیک کی گئی ہیں ان میں سے اکثر نابالغ ہیں ۔ ذاتی تفصیلات لیک کیے جانے سے خواتین کی پرائیویسی اور تحفظ کے حقوق کی پامالی ہوئی ہے ۔ موسم نور نےاس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ سولی ڈیل اور بُلی بائی جیسے ایپس کے ذریعے مسلم خواتین کی نجی معلومات اور ان کی تصاویر کو عام کرنے اور انہیں ذلیل کرنے کا کام پچھلے کچھ عرصہ سے عام ہوگیا ہے ۔ اس مسئلہ کو حل کرنا ضروری ہے ۔ بالخصوص نابالغ لڑکیوں اور خواتین کے ذاتی کوائف کے تحفظ  کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے ۔ 


Share: